Maktaba Wahhabi

23 - 58
{یُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِوَیَخَافُوْنَ یَوْمًا کَانَ شَرُّہ‘ مُسْتَطِیْرًا} (الدھر: ۷) ’’( ابرار وہ لوگ ہیں ) جو نذر پوری کر تے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی آفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی ۔‘‘ دوسرا اصول ۔ معرفت ِدین (اسلام کو دلائل کے ساتھ جاننا ) توحید ِالٰہی کو دل و جان سے اپناتے ہوئے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے مطیع و سپرد کر دینے، اُس کے احکام کی اطاعت کرتے ہوئے اس کا تابع فرمان رہنے اور اس کے ساتھ کسی دوسرے کو ہر گز شریک نہ ٹھہرانے کا نام ’’دین ‘‘ ہے ۔ درجات ومراتب ِدین دین کے تین درجے ہیں 1اسلام 2ایمان 3 احسان اورپھر ان تینوں میں سے ہر ایک درجے کے کچھ ارکان ہیں : پہلا درجہ ۔ اسلام اور اس کے ارکان اسلام کے پانچ ارکان ہیں : 1 اس بات کی شہادت دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ بر حق نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول ہیں۔2 نماز قائم کرنا ۔3زکوۃ ادا کرنا۔4رمضان المبارک کے روزے رکھنا ۔5بیت اللہ شریف کا حج کرنا ۔ دلائل ِارکان ِاسلام شہادتِ توحید شہادتِ توحید (اللہ تعالیٰ کے معبود ِوحدہٗ لا شریک لہٗ ہونے )کی دلیل یہ ارشادِ الٰہی ہے : {شَھِدَاللّٰہُ اَنَّہ‘ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ وَالْمَلٓا ِئکَۃُ وَاُولُوْاالْعِلْمِ قَآئِمًابِالْقِسْطِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ الْعَزِیْزُالْحَکِیْمُo} (اٰل عمران:۱۸)
Flag Counter