Maktaba Wahhabi

99 - 96
(۴،۵) … جمرۂ صغریٰ اور جمرۂ وسطیٰ کے پاس : صحیح بخاری شریف میں ہے : ((کَانَ یَرْفَعُ یَدَیْہِ عِنْدَ رَمْیِ الْجِمَارِ وَ یَدْعُوْ))۔ [1] ’’ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمرات پر رمی کرنے [کنکر مارنے] کے بعد دونوں ہاتھ اُٹھا کر دعاء کرتے تھے۔‘‘ جبکہ معروف و صحیح احادیث میں مذکور ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرۂ صغریٰ اور جمرۂ وسطیٰ پر رمی کرنے کے بعد ایک طرف کھڑے ہوکر دعاء کی مگر جمرۂ کبریٰ کی رمی کے بعد دعاء کرنا ثابت نہیں ہے ۔ [2] (۶)… مشعر الحرام کے پاس : مشعر الحرام ایک پہاڑی کا نام ہے جو کہ مزدلفہ میں واقع ہے۔ یہ پہاڑی شعائرِ اسلام کے اظہار کیلئے مشاعرِ مقدسہ میں سے ایک مقدّس مقام ہے۔ جہاں آج کل ایک بہت بڑی مسجد بھی ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشعر الحرام پر وقوف فرمایا تھا اور صحیح مسلم ابو داؤد اور نسائی میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرما دیا تھا : ((وَقَفْتُ ہَـٰہُنا وَ جَمْعٌ و الْمُزْدَلِفَۃُ کُلَّہَا مَوْقِف)) ۔[3] ’’میں نے یہاں (مشعر الحرام کے پاس ) وقوف کیا ہے جبکہ یہ پوری وادیٔ مزدلفہ ہی جائے وقوف ہے ‘‘ ۔
Flag Counter