Maktaba Wahhabi

123 - 357
منہ کیا تو پوچھا: یہ الفاظ کہنے والا کون تھا؟ اس آدمی نے کہا: میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں نے تیس سے زیادہ فرشتوں کو لپکتے دیکھا کہ سب سے پہلے اسے لکھنے والا کون ہو۔‘‘ [1] قُربِ الٰہی: 79۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’بندہ اللہ کے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے۔ لہٰذا اس میں بہ کثرت دعا کیا کرو۔‘‘[2] 80۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سجود میں یہ کہا کرتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ کُلَّہٗ دِقَّہٗ وَجِلَّہٗ وَاَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ وَعَلَانِیَتَہٗ وَسِرَّہٗ )) [3] ’’اے اللہ! میرے تمام چھوٹے بڑے، پہلے پچھلے اور علانیہ و پوشیدہ گناہوں کی مغفرت فرما دے۔‘‘
Flag Counter