Maktaba Wahhabi

152 - 357
صورت میں) بے دل نہ ہوجاؤ اور اگر کوئی مصیبت آن پڑے تو یہ نہ کہو ’’اگر‘‘ میں اس طرح کرتا تو یوں ہوتا بلکہ کہو: (( قَدَّرَ اللّٰہُ وَ مَا شَآئَ فَعَلَ )) ’’اللہ نے مقدّر کیا اور جو چاہا کر دیا۔‘‘ بلاشبہہ ’’اگر‘‘ شیطانی عمل کی راہ کھولتا ہے۔‘‘ [1] اللہ کی نعمت پر: اللہ تعالیٰ نے دو آدمیوں کے قصے میں فرمایا ہے: ﴿  وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ  ۚ ﴾ [الکھف: ۳۹] ’’کیا خوب تھا اگر تو اپنے باغ میں داخل ہوتے وقت یہ کہتا: ’’جو اللہ چاہے، مجھ میں اللہ کے فضل کے بغیر کوئی طاقت نہیں۔‘‘ 116۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی خوش گوار چیز کو د یکھتے تو یہ پڑھاکرتے تھے:
Flag Counter