Maktaba Wahhabi

161 - 357
زہر باد وغیرہ کا دم: 123۔ اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب کوئی اِنسان کسی تکلیف کی شکایت کرتا یا اسے کوئی پھوڑا زخم ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگشتِ مبارک کو اس طرح (حضرت سفیان بن عُیینہ رحمہ اللہ نے اپنی انگلی کو زمین پر رگڑا اور اُٹھا لیا) کر کے یہ دعا پڑھتے: (( بِسْمِ اللّٰہِ تُرْبَۃُ اَرْضِنَا بِرِیْقَۃِ بَعْضِنَا یُشْفٰی سَقِیْمُنَا بِاِذْنِ رَبِّنَا )) [1] ’’اللہ کے نام کے ساتھ ہماری زمین کی گَرد اور ہمارے تھوک کی بدولت ہمارے مریض اللہ کے حکم سے شفایاب ہوتے ہیں۔‘‘ 124۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے:
Flag Counter