Maktaba Wahhabi

170 - 357
مِنْ خِیْفَتِہٖ )) [1] ’’پاک ہے وہ ذات کہ بجلی اور فرشتے بھی جس کے ڈر سے اس کی تسبیح بیان کرتے ہیں۔‘‘ بارش کے وقت کی دُعائیں: 134۔ حضرت زید بن خالد جُہنی رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ کے مقام پر ہمیں فجر کی نماز پڑھائی جبکہ رات بارش ہوچکی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کی طرف رُخ کیا تو فرمایا: ’’کیا تم جانتے ہو کہ تمھارے رب نے کیا فرمایا ہے؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہی بہتر جانتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے کہا ہے کہ میرے بندوں میں سے کچھ مجھ پرایمان لانے والے اور کچھ میرے ساتھ کفر کرنے والے ہوگئے ہیں، جس نے یہ کہا کہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے بارش ہوئی ہے، وہ مجھ پر ایمان لانے والا اور ستارے کے ساتھ کفر کرنے والا ہے اور جس نے یہ کہا کہ فلاں ستارے کی تاثیر سے بارش
Flag Counter