Maktaba Wahhabi

176 - 357
(( عَلَیْکَ بِتَقْوَیٰ اللّٰہِ وَالتَّکْبِیْرِ عَلٰی کُلِّ شَرَفٍ )) ’’خوفِ الٰہی اختیار کرو اور بلندی پر چڑھتے وقت ’’اللّٰہ أَکْبَرُ‘‘ کہو۔‘‘ جب وہ آدمی جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا فرمائی: (( اَللّٰھُمَّ اطْوِ لَہٗ الْبُعْدَ وَ ھَوِّنْ عَلَیْہِ السَّفَرَ )) [1] ’’اے اللہ! اس کے لیے مسافت لپیٹ کر کم اور سفر آسان کر دے۔‘‘ جانور پر سواری کی دُعائیں: 142 ۔حضرت علی بن ربیعہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو دیکھا، جن کی سواری کے لیے جانور لایا گیا۔ جب انھوں نے پائیدان پر اپنا پاؤں رکھا تو ’’بِسْمِ اللّٰہ‘‘ کہا جب اس کی پیٹھ پر بیٹھ گئے تو کہا: ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہ‘‘ اورپھر پڑھا:
Flag Counter