Maktaba Wahhabi

184 - 357
تعریف تیرے ہی لیے ہے۔‘‘ 152۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دستر خوان اُٹھایا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکاً فِیْہِِ غَیْرَ مَکْفِیٍّ وَلَا مُوَدَّعٍ وَ لَا مُسْتَغْنًی عَنْہُ رَبَّنَا )) [1] ’’ہر قسم کی بے شمار، عمدہ، مبارک، لا تعداد اور لا انتہا تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں اور اے ہمارے رب! تیری تعریفوں سے کسی کو استغنا نہیں۔‘‘ ضیافت کے بعد: 153 ۔حضرت عبداللہ بن بُسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے باپ کے ہاں مہمان ٹھہرے، ہم نے کھانا اور حلوہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے کھایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھجوریں دی گئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجور کھا کر اس کی گٹھلی انگشتِ شہادت اور
Flag Counter