Maktaba Wahhabi

186 - 357
’’تمھارے ہاں روزہ دار افطاری کرتے رہیں، تمھارا کھانا ابرار کھائیں اور فرشتے تمھارے لیے دُعائے مغفرت کرتے رہیں۔‘‘ السلام علیکم: 155۔ حضرت عبداللہ بن عَمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا: بہترین اسلامی اوصاف کیا ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ کہ تو کھانا کھلائے اور ہر کسی کو سلام کہے، چاہے کسی کو جانتا ہو یا ناواقف ہو۔‘‘ [1] -156 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’تم جنت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک کہ ایمان دار نہ بن جاؤ اور اس وقت تک ایمان دار نہیں بن سکتے، جب تک کہ تم باہم محبت نہ کرنے لگو۔ کیا میں تمھیں ایسا کام نہ بتا دوں جس پر عمل پیرا ہونے سے تم باہم محبت کرنے
Flag Counter