Maktaba Wahhabi

204 - 357
پناہ مانگو بے شک وہ (اللہ ) سُننے والا اور جاننے والا ہے۔‘‘ -182 حضرت سلیمان بن صُرَد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا جبکہ دو آدمی ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے تھے۔ ان میں سے ایک کا چہرہ سُرخ اور گردن کی رگیں پھول گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں ایک کلمہ جانتا ہوں کہ اگر یہ اسے پڑھ لے تو اس کا غصہ کافور ہوجائے اور وہ کلمہ: (( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطانِ الرَّجِیْمِ )) ہے۔‘‘ [1] مصیبت زدہ کو دیکھ کر: 183۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جو شخص مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھے، اللہ اسے اس مصیبت میں مبتلا نہیں کرے گا: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ عَافَانِیْ مِمَّا ابْتَلَاکَ بِہٖ وَفَضَّلَنِیْ
Flag Counter