Maktaba Wahhabi

209 - 357
’’اے اللہ! ہمارے پھلوں میں برکت فرما، ہمارے شہر میں برکت فرما، ہمارے صاع اور مُدمیں برکت فرما۔‘‘ چشمِ بد دُور: اللہ رب ا لعزت کا ارشادِ گرامی ہے: ﴿ وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللّٰهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ  ۚ إِن تَرَنِ أَنَا أَقَلَّ مِنكَ مَالًا وَوَلَدًا﴾ [الکھف: ۳۹] ’’کیا ہی خوب ہوتا اگر تو باغ میں داخل ہوتے ہوئے ’’مَاشَآئَ اللّٰہُ لَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہ‘‘ کہہ لیتا کہ جو اللہ نے چاہا ہو گیا اللہ کے کرم کے سوا ہم میں کیا طاقت ہے۔‘‘ 189۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’نظرِ بد (کا لگنا) حق ہے۔ اگر کوئی چیز تقدیر کے ساتھ مسابقت کرے تو نظرِبد اس سے سبقت لے جاتی ہے۔‘‘ [1] 190۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’تم میں سے جب کوئی ایسی چیز دیکھے جو فی نفسہٖ یا اس کی
Flag Counter