Maktaba Wahhabi

221 - 357
قرآنِ کریم سے دعائیں قرآنِ کریم میں انبیا علیہم السلام اور صالحین کی زبان سے اللہ تعالیٰ نے متعدد دُعائیں ذکر فرمائی ہیں، جن میں دین و دُنیا کی ہر بھلائی کے لیے دُعائیں وارد ہوئی ہیں۔ مثلاً: دُعائے حضرت آدم علیہ السلام : کوئی خطا سرزد ہو جانے پر اللہ تعالیٰ سے مغفرت و بخشش طلب کرنے کے لیے کوئی بھی شخص حضرت آدم علیہ السلام والی یہ دعا کرسکتا ہے: 1۔ ﴿ رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ لَنَا وَتَرْحَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ﴾ [الأعراف: ۲۳] ’’اے ہمارے پروردگار! ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا اور اگر تو ہمیں نہیں بخشے گا اور ہم پر رحم نہیں کرے گا تو ہم
Flag Counter