Maktaba Wahhabi

237 - 357
لیے میری اولاد کی اصلاح کردے میں تیری طرف رجوع کرتا ہوں اور میں فرماں برداروں میں سے ہوں۔‘‘ 42۔ ﴿ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴾ [التحریم: ۸] ’’اے ہمارے پروردگار! ہمارا نور ہمارے لیے مکمل فرما دے اور ہمیں معاف کر، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔‘‘ 43۔ ﴿ رَبَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ الرَّاحِمِينَ﴾[المؤمنون: ۱۰۹] ’’اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔‘‘ عِباد الرحمن کی دُعائیں: 44۔ ﴿ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾ [آل عمران: ۱۶] ’’اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، توہمیں ہمارے گناہ بخش دے اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچالے۔‘‘
Flag Counter