Maktaba Wahhabi

312 - 357
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان الفاظ والی دُعا سجدہ میں کیاکرتے تھے۔ [1] البتہ امام ابن ماجہ نے اسے ’’باب سجود القرآن‘‘ میں ذکر کیا ہے۔ آئینہ دیکھنے کی دُعا: 104۔ مذکورہ سابقہ دُعا والا معاملہ ایک دوسری دُعا کا بھی ہے کہ وہ مطلقاً تو ثابت ہے اور اس کے الفاظ یہ ہیں: (( اَللّٰھُمَّ کَمَا حَسَّنْتَ خَلْقِیْ فَحَسِّنْ خُلُقِیْ )) [2] ’’اے اللہ! جس طرح تو نے میری شکل اچھی بنائی ہے۔ اِسی طرح مجھے اخلاقِ حسنہ سے بھی نواز دے۔‘‘ لیکن اس حدیث میں یہ ثابت نہیں کہ اسے آئینہ دیکھتے وقت پڑھا جائے۔ البتہ ابو الشیخ نے اپنی کتاب ’’إخلاق النبي صلی اللّٰه علیہ وسلم ‘‘
Flag Counter