Maktaba Wahhabi

313 - 357
میں اُم المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے، ابن السُنّی نے ’’عمل الیوم واللیلۃ‘‘ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے، مسندابی یعلی، مجروحین ابن حبان، الدعاء و معجم کبیر طبرانی، ابن السُنّی اور اخلاق النبی صلی اللہ علیہ وسلم میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اور الشکر ابن ابی الدنیا، معجم طبرانی اوسط، ابن السنی ابوالشیخ کی اخلاق النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، مجروحین ابن حبان اور زوائدِ زہد مروزی میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مختلف ملتے جلتے الفاظ کے ساتھ یہ دُعا مروی ہے اور ان سب کے یہاں ’’آئینہ دیکھنے‘‘ کا بھی ذکر آیا ہے، لیکن ان روایات میں سے کسی کی سند صحیح نہیں ہے۔ [1] فجر کی سنتوں کے بعد کی دُعا: 105 ۔فجر کی سنتیں پڑھ کر بیٹھے بیٹھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ یہ دُعا فرمائی: (( اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبرِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَمُحَمَّدٍ
Flag Counter