وَ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخَیَانَۃِ فَاِنَّھَا بِئْسَتِ الْبِطَانَۃُ )) [1]
’’اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں: بھوک سے کیونکہ یہ بہت ہی بری ساتھی ہے اور تجھ سے پناہ مانگتا ہوں خیانت سے کیونکہ یہ بہت ہی بری رازدان ہے۔‘‘
مالی قِلت و ذِلت اورظلم سے اللہ کی پناہ:
122 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے:
(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْفَقْرِ وَالْقِلَّۃِ وَالذِّلَّۃِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ اَنْ اَظْلِمَ اَوْ اُظْلَمَ )) [2]
’’اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں: فقرو قلت وذلت سے، اور میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ میں کسی پر ظلم کروں یا کوئی دوسرا مجھ پر ظلم کرے۔‘‘
|