Maktaba Wahhabi

331 - 357
وَسُوْئِ القَضَائِ وَجَھْدِ الْبَلَائِ )) [1] ’’اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بدبختی سے اور دشمنوں کے ہنسی اڑانے سے، بری تقدیر سے اور بڑی مصیبت سے (جس کا کہ دفاع نہ کر سکوں)۔‘‘ زوالِ نعمت سے اللہ کی پناہ: 129 ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کرتے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَفُجْأَۃِ نِقْمَتِکَ وَجَمِیْعِ سَخَطِکَ )) [2] ’’اے اللہ! میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں: زوالِ نعمت سے اور عافیّت کے منہ موڑ لینے سے اور اچانک عذاب سے اور تیری ہر طرح کی ناراضی سے۔‘‘
Flag Counter