Maktaba Wahhabi

341 - 357
آنکھوں کی بینائی اور کانوں کی شنوائی کے تحفّظ اور ظلم سے بچاؤ کی دُعا: -142 (( اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِسَمْعِیْ وَبَصَرِیْ وَاجْعَلْھُمَا الْوَارِثَ مِنِّیْ وَانْصُرْنِی عَلٰی مَنْ ظَلَمَنِیْ وَخُذْمِنْہُ بِثَأْرِیْ )) [1] ’’اے اللہ! مجھے (ساری عمر) قوتِ سماعت و بصارت سے نوازے رکھنا اور انھیں میری وراثت بنا دے اور مجھ پر ظلم کرنے والے کے خلاف میری مدد فرما اور اس سے میرا بدلہ لے۔‘‘ یہ دعا مفصّلاً بھی مروی ہے۔ جس میں مذکورہ پہلے حصّہ میں: ’’اَلْوَارِثَ مِنِّیْ‘‘ کے بعد ہے: (( وَعَافِنِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَجَسَدِیْ )) [2] ’’اور میرے جسم و دین میں مجھے عافیّت عطا فرما۔‘‘
Flag Counter