Maktaba Wahhabi

346 - 357
دے۔ اے میرے پروردگار! میری توبہ قبول فرما، میرے گناہ دھو دے میری دعا قبول فرما، میرے دل کو ہدایت نصیب فرما میری زبان کو راستی سے نواز، میری حجت کو ثبات بخش اور میرے دل کی تاریکی و سیاہی مٹا دے۔‘‘ امام وکیع رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ اس دُعا کو قنوتِ وتر میں پڑھ سکتے ہیں۔ [1] دل کو ٹھنڈا کرنے اور گناہوں سے پاک کرنے کی دُعا: 146 ۔ (( اَللّٰھُمَّ بَرِّدْ قَلْبِیْ بِالثَّلْجِ وَ الْمَائِ وَالْبَرَدِ اَللّٰھُمَّ نَقِّ قَلْبِیْ مِنَ الْخَطَایَا کَمَا نَقَّیْتَ الثَّوْبَ الْاَبْیَضَ مِنَ الدَّنَسِ )) [2] ’’اے اللہ! میرا دل برف، پانی اور اولوں سے ٹھنڈا کردے، اے اللہ! میرے دِل کو گناہوں سے اس طرح دھو دے، جس طرح سفید کپڑا میل سے دھویا جاتا ہے۔‘‘
Flag Counter