Maktaba Wahhabi

81 - 357
بدی سمیٹی ہے اس کا وبال اُسی پر ہے (ایمان لانے والو! تم یوں دُعا کیا کرو) اے ہمارے رب! ہماری بھول چوک اور خطاؤں پر ہمارا مواخذہ نہ کر، اے ہمارے رب! اور ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو تونے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالے تھے۔ اے پروردگار! جس بوجھ کو اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں ہے، وہ ہم پر نہ رکھ، ہمارے ساتھ نرمی کر، ہم سے دَرگزر فرما، ہم پر رحم کر، تو ہمارا مَولیٰ ہے، کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد کر۔‘‘ سانپ بچھو سے حفاظت: 29۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بستر سے اُٹھ کر کہیں جائے اور پھرلَوٹ کر آئے تو اسے اپنی چادر کے پَلّو سے تین مرتبہ جھاڑلے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے بستر پر کیا (سانپ، بچھو وغیرہ) آگیا ہو؟ اور جب لیٹ جائے تو کہے: (( بِاسْمِکَ رَبِّیْ وَ ضَعْتُ جَنْبِیْ وَبِکَ اَرْفَعُہٗ فَاِنْ اَمْسَکْتَ نَفْسِیْ فَارْحَمْھَا وَاِنْ اَرْسَلْتَھَا فَاحْفَظْھَا
Flag Counter