Maktaba Wahhabi

93 - 357
عبادت ِشب کی فضیلت قرآن کی رُوشنی میں * اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ ﴿١﴾ قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا ﴿٢﴾ نِّصْفَهُ أَوِ انقُصْ مِنْهُ قَلِيلًا ﴿٣﴾ أَوْ زِدْ عَلَيْهِ وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِيلًا ﴿٤﴾ إِنَّا سَنُلْقِي عَلَيْكَ قَوْلًا ثَقِيلًا ﴿٥﴾ إِنَّ نَاشِئَةَ اللَّيْلِ هِيَ أَشَدُّ وَطْئًا وَأَقْوَمُ قِيلًا ﴿٦﴾ ﴾ [المزمل: ۱۔ ۶] ’’اے چادر اوڑھنے والے! رات کو قیام کریں مگر تھوڑا، آدھی رات یا اِس سے بھی کم کر لیں یا کچھ زیادہ، اور قرآنِ پاک کی آہستہ واضح طور پر تلاوت کریں۔ ہم آپ پر ایک بھاری ذمہ داری ڈالیں گے۔ بلاشُبہہ شب زندہ داری تربیتِ نفس اور راست گوئی کے لیے بہت (مفید عمل) ہے۔‘‘
Flag Counter