Maktaba Wahhabi

113 - 223
وَلَایَؤدُہٗ حِفْظُھُمَا وَ ھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ﴾ [البقرہ:۲۵۵] ’’ میں پناہ چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ کی شیطان مردود سے:’’ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ۔وہ ہمیشہ سے زندہ ہے اور کائنات کی ہر چیز کو قائم رکھنے والا ہے۔ نہ اس پر اونگھ غالب آتی ہے اور نہ نیند۔ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے حضور سفارش کر سکے؟ جو کچھ لوگوں کے سامنے ہے وہ اسے بھی جانتا ہے اور جو ان سے اوجھل ہے اسے بھی جانتا ہے۔ یہ لوگ اللہ کے علم میں سے کسی چیز کا بھی ادراک نہیں کر سکتے مگر اتنا ہی جتنا وہ خود چاہے۔ اس کی کرسی آسمانوں اور زمین کو محیط ہے اور ان دونوں کی حفاظت اسے تھکاتی نہیں ۔ وہ بلند و برتر اور عظمت والا ہے۔‘‘ جو شخص صبح کے وقت آیۃ الکرسی پڑھے وہ شام تک جنوں سے محفوظ ہوجاتاہے اور جو اسے شام کے وقت پڑھے وہ صبح تک ان سے محفوظ ہوجاتا ہے ۔(حاکم: ۱؍۵۶۲، البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے۔ الترغیب والترہیب: ۱؍ ۴۵۷، اور اسے نسائی اور طبرانی کی طرف منسوب کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کی سند جید ہے۔ ۴۔ سورت بقرہ کی تلاوت: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
Flag Counter