Maktaba Wahhabi

188 - 223
غم و پریشانی کا علاج ۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص روزانہ صبح و شام سات بار یہ وظیفہ پڑھے تو اﷲ تعالیٰ اس کی دنیاو آخرت کی تمام پریشانیاں دور کر دیتا ہے: (( حَسْبِیَ اﷲُ لَآاِلٰہَ اِلَّا ہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَ ہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ )) [1] ’’مجھے اﷲ کافی ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہی عرشِ عظیم کا مالک ہے۔‘‘ ۲۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کو کوئی غم وپریشانی پہنچے تو وہ یہ دعا پڑھے: ((اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ عَبْدُکَ وَابْنُ عَبْدِکَ وَابْنُ اَمَتِکَ، نَاصِیَتِیْ بِیَدِکَ، مَاضٍ فِیَّ حُکْمُکَ، عَدْلٌ فِیَّ قَضَآؤُکَ اَسْئَلُکَ بِکُلِّ اسْمٍ ھُوَ لَکَ، سَمَّیْتَ بِہ نَفْسَکَ اَوْ اَنْزَلْتَہٗ فِیْ کِتَابِکَ اَوْ عَلَّمْتَہٗ اَحَدًا مِّنْ
Flag Counter