Maktaba Wahhabi

192 - 223
قلق، اور نیند میں گھبراہٹ کا علاج ۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی چیزسے خوف زدہ ہوتے تویہ دعا پڑھا کرتے : (( ہُوَ اَللّٰہُ رَبِّی لَا اُشْرِکُ بِہٖ شِیْئًا )) [1] ’’وہ اللہ میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا۔‘‘ ۲۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کسی ایک کو نیند میں گھبراہٹ محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ وہ ان الفاظ میں دعا کرے: (( اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّاتِ مِنْ غَضَبِہٖ وَعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَاَنْ یَّحْضُرُوْنِ)) میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کے ساتھ پناہ مانگتا ہوں اسکے غصے، اس کی سزاسے، اوراس کے بندوں کے شر سے او ر شیطانوں کے وسوسوں اوران کے حاضر ہونے سے۔‘‘ [جب ان الفاظ میں دعا کرے گا ] تو کوئی چیز اسے نقصان نہ دے
Flag Counter