Maktaba Wahhabi

25 - 223
’’ہاں ۔‘‘ تو انہوں نے یہ کلمات کہے : (( بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُّؤْذِیْکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ اَللّٰہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ )) [1] ’’اللہ تعالیٰ کے نام کیساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو ہر اس چیز سے شفا دے گا جو آپ کو ایذا پہنچاتی ہے ہر نفس کی شرارت سے یا حسد کرنے والی آنکھ سے اللہ تعالیٰ کے نام کیساتھ میں آپ کو دم کرتا ہوں ۔‘‘ یہ دونوں احادیث مبارکہ بغیر لعاب اور بغیر پھونک مارنے کے دم کرنے پر دلالت کرتی ہیں ۔ دہم:..... چند لازمی تنبیہات : ۱۔ مشروع جھاڑ پھونک وہ ہے جس میں باتفاق علماء تین شرائط پائی جائیں : أ:.....اللہ تعالیٰ کا کلام ہو، یا اس کے اسماء و صفات پر مشتمل اذکار و دعائیں ہوں ۔ ب:..... واضح عربی زبان میں ہو، اور اس کا معنی سمجھا جاسکتا ہو۔ ج:..... یہ کہ اس جھاڑ پھونک پر کلی اعتماد نہ کیا جائے، بلکہ یہ اعتقاد رکھا
Flag Counter