Maktaba Wahhabi

60 - 223
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ’’جو انسان رات کے وقت یہ کلمات تین بار کہہ دے، اس انسان کو اس رات میں کوئی زہریلی چیز نقصان نہیں دے سکے گی۔‘‘[1] ۶۔ ممکن ہو تو صبح نہار منہ سات کھجوریں کھانا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس انسان نے سات عجوہ کھجوریں کھاکر صبح کی، اس پرسارا دن جادو یا زہر اثر نہیں کرے گا۔‘‘[2] حضرت علامہ ابن باز رحمہ اللہ کی رائے یہ ہے کہ: ’’مدینہ طیبہ کی تمام کھجوروں میں یہ خاصیت پائی جاتی ہے۔کیونکہ دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے: ’’جو انسان صبح کے وقت اس وادی کی سات کھجوریں اکٹھی کھالے.....‘‘[3] نیز آپ کا خیال یہ بھی ہے کہ :’’ مدینہ کے علاوہ دیگرعلاقوں کی سات کھجوریں کھانے پر بھی اللہ تعالیٰ سے اس فائدہ کی امید کی جاسکتی ہے ۔‘‘[4]
Flag Counter