Maktaba Wahhabi

103 - 168
نے بیان فرمایا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین کلام چار [جملے] ہیں: [سُبْحَانَ اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ۔][1] ان میں سے کسی ایک سے بھی ابتدا کرنے میں تمہارے لیے کچھ مضائقہ نہیں۔‘‘[2] ۲: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر چیز سے محبوب: امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر میں [سُبْحَانَ اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ۔] کہوں، تو مجھے ایسے کہنا ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہے[3]، جس پر سورج طلوع ہوا۔‘‘[4] ۳:جنت کے پودے: امام ترمذی نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اسراء والی رات میں نے ابراہیم علیہ السلام سے ملاقات کی ، تو انہوں نے فرمایا:’’ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اپنی اُمت کو میرا سلام کہیے اور انہیں بتلائیے ،کہ جنت پاکیزہ مٹی اور شیریں پانی و الی اور درختوں سے خالی زمین ہے اور
Flag Counter