Maktaba Wahhabi

104 - 168
یقینا اس کے پودے: [سُبْحَانَ اللّٰہِ ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ] ہیں۔‘‘[1] ۴: جہنم کی آگ کے مقابلے میں ڈھال: امام نسائی اور امام حاکم نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنی ڈھالیں سنبھالو۔‘‘ انہوں نے عرض کیا:’’یا رسول اللہ! دشمن کے مقابلے کی خاطر، جو آچکا ہے؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’[جہنم کی] آگ سے ڈھال [سنبھالو]۔ تم کہو: [سُبْحَانَ اللّٰہِ ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ،وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ] کیونکہ یقینا یہ [کلمات] روزِ قیامت نجات دہندہ بن کر [تمہارے] آگے آئیں گے اور یہ باقی رہنے والے نیک اعمال ہیں۔‘‘[2] ایک اور روایت میں ہے :’’کیونکہ یہ روزِ قیامت[تمہارے] آگے پیچھے آئیں گے اور یہ باقی رہنے والے نیک اعمال ہیں۔‘‘[3]
Flag Counter