Maktaba Wahhabi

111 - 168
(۹) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درُود اور اس کے فضائل ا۔ درُود شریف کی چار اقسام کے الفاظِ مبارکہ: احادیث شریفہ میں درُود شریف کا ذکر متعدد الفاظ کے ساتھ کیا گیا ہے ۔ ان میں سے چار اقسام کے الفاظِ مبارکہ ذیل میں توفیقِ الٰہی سے پیش کیے جا رہے ہیں: ۱: امام بخاری نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی ، تو انہوں نے فرمایا:’’کیا میں تمہیں وہ تحفہ نہ دے دوں ، جو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا؟‘‘ میں نے عرض کیا:’’جی ہاں، مجھے یہ تحفہ عطا فرمائیے۔‘‘ انہوں نے بیان فرمایا:’’ ہم نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تھا:’’آپ کے اہل بیت پر درُود کیسے ہے؟ (جبکہ)اللہ تعالیٰ نے ہمیں سلام بھیجنے کا طریقہ تو [خود ہی] سکھا دیا ہے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم کہو: [اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلیٰ إِبْرَاہِیْمَ وَ عَلیٰٓ اٰلِ إِبْرَاہِیْمَ۔ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔اَللَّھُمَّ بَارِکْ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلیٰ إِبْرَاہِیْمَ وَ عَلیٰ اٰلِ إِبْرَاہِیْمَ۔ إِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔][1]
Flag Counter