Maktaba Wahhabi

132 - 168
(۱۱) صبح و شام کے بعض اذکار کے فضائل ا۔ہر چیز کے نقصان سے بچانے والی دعا: امام ابو داؤد اور امام ترمذی نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان فرمایا، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ کوئی شخص ایسا نہیں، کہ وہ صبح و شام تین تین مرتبہ اس دعا کو پڑھے: [بِسمِْ اللّٰہِ الَّذِيْ لَا یَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَيْئٌ فِيْ الْأَرْضِ وَلَا فِيْ السَّمَآئِ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔][1] اور پھر کوئی چیز اسے نقصان پہنچائے۔‘‘[2] ۲: اللہ تعالیٰ کو راضی اور جنت میں داخل کروانے والا ذکر: ا:امام احمد نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان فرمایا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’کوئی بندہ صبح و شام تین تین دفعہ یہ [ذکر] نہیں پڑھتا:
Flag Counter