Maktaba Wahhabi

137 - 168
[اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ بِأَنَّ لَکَ الْحَمْدَ،لَا إِلٰہَ إِلاَّ أَنْتَ الْمَنَّانُ، بَدِیْعُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، یَا ذَالْجَلَالِ وَالْإِکْرَامِ! یَا حَيُّ! یَاقَیُّوْمُ!] [1] تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بلاشبہ اس نے اللہ تعالیٰ کے اسم عظیم کے ساتھ ان سے فریاد کی ہے ، کہ جب اس کے ساتھ ان سے دعا کی جائے، تو وہ قبول کرتے ہیں اور جب اس کے ساتھ ان سے سوال کیا جائے ،تو وہ عطا فرماتے ہیں۔‘‘[2] ۴: صبح و شام [اَللّٰھُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِيْ……] پڑھنے والے کی ہر دعا: امام طبرانی نے حضرت حسن سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا:’’کیا میں تمہیں وہ حدیث نہ بتلاؤ ں، جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کئی مرتبہ، ابو بکر رضی اللہ عنہ سے کئی دفعہ، اور عمر رضی اللہ عنہ سے کئی بار سنی؟‘‘ میں نے عرض کیا:’’کیوں نہیں۔‘‘ انہوں نے بیان کیا :’’جو شخص صبح اور شام کے وقت کہے: [اَللّٰھُمَّ أَنْتَ خَلَقْتَنِيْ ، وَأَنْتَ تَھْدِیْنِيْ، وَأَنْتَ تُطْعِمُنِيْ، وَأَنْتَ تَسْقِیْنِيْ، وَأَنْتَ تُمِیْتُنِيْ ، وَأَنْتَ تُحْیِیْنِيْ] [3] [پھر]وہ اللہ تعالیٰ سے جو چیز بھی مانگے گا ،وہ اسے عطا فرمائیں گے۔‘‘ انہوں نے بیان کیا :’’میری عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی ، تو میں نے
Flag Counter