Maktaba Wahhabi

139 - 168
۶: بیدارئ شب کے وقت مخصوص اذکار کے بعد کی دعائیں: امام بخاری نے حضرت عبادہ بن الصامت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص رات کو بیدار ہو اور کہے: [لَاإِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ، لاَ شَرِیْکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ، وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَ سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ] [1] پھر کہے:’’ اے اللہ! مجھے معاف فرما دیجیے۔ یا [کوئی اور]دعا کرے، تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے اور اگر وہ وضو کرے ،تو اس کی نماز قبول کی جاتی ہے۔‘‘[2] ۷: دس دس مرتبہ تکبیر ، تسبیح اورتحمید کے بعد کی دعا: امام ترمذی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا:’’مجھے ایسے کلمات سکھلائیے، کہ میں انہیں نماز میں پڑھوں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter