Maktaba Wahhabi

140 - 168
’’ [دس دفعہ [اَللّٰہُ أَکْبَرُ] کہو، دس مرتبہ [سُبْحَانَ اللّٰہ] کہو ، دس بار [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ]کہو ، پھر جو چاہو مانگو ، [اللہ تعالیٰ جواب میں]فرماتے ہیں: ’’ہاں ہاں[1] ‘‘[2] ۸: تسبیح ، تحمید ، تہلیل اور تکبیر کے بعد کی دعا: امام ضیاء مقدسی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ ایک بدو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا:’’یا رسول اللہ! مجھے خیر [کی کوئی بات] سکھائیے۔‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ تھام لیا اور فرمایا:’’تم کہوں: [سُبْحَانَ اللّٰہِ ،وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ ، وَاللّٰہُ اَکْبَرُ۔] انہوں [حضرت انس رضی اللہ عنہ ] نے بیان کیا :’’بدو نے اپنے ہاتھ پر [انہیں] شمار کیا۔ پھر چلا گیا ،[تھوڑی دیر] غور کیا ، پھر واپس آیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور ارشاد فرمایا:’’بیچارے نے [کچھ ] سوچا ہے۔‘‘ وہ حاضر ہوا اور عرض کیا:’’یا رسول اللہ! [سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ اَکْبَرُ] یہ [سب کلمات] تو اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں، میرے لیے کیا ہے؟‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے بدو! جب تو [سُبْحَانَ اللّٰہِ]کہتا ہے ، تو اللہ
Flag Counter