Maktaba Wahhabi

151 - 168
ہوتا، جب کہ وہ ان دونوں[کے چھن جانے] پر میری حمد کرے۔‘‘[1] ۱۴:قرض کی ادائیگی کروانے والی تین دعائیں: ا:امام ترمذی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ ایک مکاتب [2]ان کے پاس آیا اور عرض کیا:’’میں حصولِ آزادی کے لیے طے شدہ رقم ادا کرنے سے عاجز آگیا ہوں ،اس لیے آپ میرے ساتھ تعاون کیجیے۔‘‘ انہوں نے فرمایا: ’’کیا میں تمہیں وہ کلمات نہ سکھا دوں ،جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھلائے تھے؟ اگر تمہارے ذمہ جبل صیر[3] کے برابر بھی قرض ہو ، تو اللہ تعالیٰ [ان کلمات کی وجہ سے] تمہاری طرف سے اد اکر دے گا۔‘‘ (پھر) فرمایا:’’تم کہو: [اَللّٰھُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ، وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَنْ سِوَاکَ۔[4]] [5]
Flag Counter