Maktaba Wahhabi

155 - 168
رَحْمَانُ!] [1] انہوں نے بیان کیا :’’ان کی آگ بجھ گئی اور اللہ تبارک و تعالیٰ نے انہیں شکست دے دی۔‘‘[2] ۱۶:دشمن کے مقابلے میں کفایت عطا کروانے والی دُعا: امام احمد نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے سفرِ ہجرت کے متعلق ان کی حدیث روایت کی ہے اور اسی میں ہے: ’’انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے عرض کیا: ’’ یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! یہ ڈھونڈنے والا ہم تک پہنچ چکا ہے۔‘‘ اور میں رونے لگا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم کیوں رو رہے ہو؟‘‘ انہوں نے بیان کیا: ’’میں نے عرض کیا: ’’بلاشک و شبہ اللہ تعالیٰ کی قسم! میں اپنی ذات پر ( خوف کی وجہ سے) نہیں رو رہا، میں تو آپ ( پر خوف) کی وجہ سے رو رہا ہوں۔‘‘
Flag Counter