انہوں نے بیان کیا: ’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لیے[1] بددعا کرتے ہو ئے کہا:
[اَللّٰہُمَّ اکْفِنَاہُ بِمَا شِئْتَ] [2]
تو اس کے گھوڑے کے قدم پیٹ تک ٹھوس زمین میں دھنس گئے اور اس نے اس [یعنی گھو ڑے]سے چھلانگ لگا دی اور کہنے لگا:
’’اے محمد ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! یقینا میں نے جان لیا ہے ، کہ بلاشبہ یہ آپ کا کام ہے، سو اللہ تعالیٰ سے دُعا کیجئے ، کہ میں جس [عذاب]میں ہوں، وہ مجھے اس سے نجات دے دیں۔‘‘[3]
۱۷:دشمن کا رُخ پھیر دینے والی دُعا:
امام احمد اور امام بزار نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:
’’ (غزوۂ) خندق کے دن ہم نے عرض کیا:
’’یا رسول اللہ۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔! کیاکوئی چیز ہے ، (کہ) ہم کہیں؟ یقینا دل گلوں تک پہنچ چکے ہیں۔‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ہاں،
[اَللّٰہُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَّوْعَاتِنَا] [4]
|