Maktaba Wahhabi

28 - 168
انہوں [یعنی حضراتِ صحابہ]نے عرض کیا: ’’جنت کے باغیچے کیا ہیں؟‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ذکر کے حلقات۔‘‘[1] ۱۱۔ذکرِ الٰہی سے دلوں کا اطمینان: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {أَ لَا بِذِکْرِ اللّٰہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْب}[2] ’’آگاہ رہیے، کہ اللہ تعالیٰ کی یاد سے ہی دلوں کو اطمینان ملتا ہے۔‘‘ ۱۲۔ فرشتوں کا ذکر کرنے والوں کے گرد گھیرا ڈالنا: ۱۳۔ رحمت ِالٰہیہ کا انہیں ڈھانپنا: امام مسلم نے حضرت ابو ہریرہ اور حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہما کے حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لَا یَقْعُدُ قَوْمٌ یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ إِلاَّ حَفَّتْھُمُ الْمَلَائِکَۃُ وَغَشِیَتْھُمُ الرَّحْمَۃُ، وَنَزَلَتْ عَلَیْھِمُ السَّکِیْنَۃُ، وَذَکَرَھُمُ اللّٰہُ فِیْمَنْ عِنْدَہ‘‘[3] ’’کوئی قوم ذکرِ الٰہی کے لیے نہیں بیٹھتی ،مگر فرشتے ان کے گرد گھیرا ڈال دیتے ہیں ، رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے ، اطمینان کا ان پر نزول ہوتا ہے اور اللہ
Flag Counter