Maktaba Wahhabi

58 - 168
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے [مسبِّحات] پڑھتے تھے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ إِنَّ فِیْھِنَّ آیَۃً خَیْرٌ مِنْ أَلْفِ آیَۃ۔‘‘[1] ’’ یقینا ان میں سے ایک آیت [ایسی ہے جو] ہزار آیت سے بہتر ہے۔‘‘ ۷: سورۃ الکہف: ۱: ابتدائی دس آیات کے حافظ کا دجال سے محفوظ ہونا: امام مسلم نے حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ یقینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آیَاتٍ مِنْ أَوَّلَ سُوْرَۃِ الْکَھْفِ عُصِمَ مِنَ الدَّجَّالِ۔‘‘ [2] ’’ جس شخص نے سورۃ الکہف کی ابتدائی دس آیات حفظ کیں ، وہ دجال سے بچایا گیا ۔‘‘ ب: اس کے پڑھنے پر نزولِ اطمینان: امام بخاری نے حضرت براء رضی اللہ عنہ سے رو ایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ ایک شخص سورۃ الکہف کی تلاوت کر رہا تھا اور اس کے پہلو میں دورسوں میں بندھا ہوا گھوڑا تھا ، ایک بادل نے اسے ڈھانپ لیا ، پھر وہ قریب سے قریب ہونے لگا اور گھوڑا بدکنے لگا۔ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس [واقعہ] کا ذکر کیا ، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter