Maktaba Wahhabi

59 - 168
’’ تِلْکَ السَّکِیْنَۃُ تَنَزَّلَتْ بِالْقُرْآن۔‘‘[1] ’’ یہ اطمینان ہے، [جو کہ] قرآن کے ساتھ نازل ہوا۔‘‘ ج: روزِ جمعہ پڑھنے سے دو جمعوں کے درمیان نور کا چمکنا: امام بیہقی نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ یقینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ مَنْ قَرَأَ سُوْرَۃَ الکَھْفِ فِيْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ أَضَائَ لَہُ مِنَ النُّوْرِ مَا بَیْنَ الْجُمُعَتَیْنِ۔‘‘[2] ’’ جس شخص نے جمعہ کے دن سورۃ الکہف پڑھی، اس کے لیے دو جمعوں کے درمیان نور چمکتا رہتا ہے۔‘‘ ۸: سورۃ يٰسں: امام دارمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انھوں نے فرمایا: ’’جس نے صبح کرتے وقت [يٰسں] پڑھی، اسے شام تک کے لیے، اس کے دن کی آسانی، اُسے دی گئی اور جس نے اسے رات کے آغاز میں پڑھا، اسے صبح تک کے لیے، اس کی رات کی آسانی اُسے دی گئی۔‘‘[3]
Flag Counter