Maktaba Wahhabi

62 - 168
ج: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسے پڑھے بغیر نہ سونا: امام ترمذی نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ یقینا نبی صلی اللہ علیہ وسلم {الٓمٓ تَنْزِیْل} اور {تَبَارَکَ الَّذِيْ بِیَدِہِ الْمُلْکُ} پڑھے بغیر نہ سوتے۔[1] ۱۱: سورۃ الکافرون: ۱: ایک چوتھائی قرآن کے برابر : امام ترمذی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ وَ {قُلْ یَآأَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ} تَعْدِلُ رُبْعَ الْقُرآنِ۔‘‘[2] ’’ اور {قُلْ یَآأَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ} ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔‘‘ ب: شرک سے برأ ت[کی شہادت]: امام ترمذی نے حضرت فروہ بن نوفل رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا:’’مجھے ایسی چیز سکھلائیے ، کہ میں بستر پر جانے پر اسے پڑھوں۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اِقْرَأْ{قُلْ یَا أَیُّہَا الْکَافِرُوْنَ} فَإِنَّھَا بَرَائَ ۃٌ مِنَ الشِّرْکِ۔‘‘[3]
Flag Counter