۱۳: معوِّذتین[1] :
سوال اور پناہ طلب کرنے کے لیے بے مثال:
امام نسائی نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جا رہا تھا ،تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے عقبہ! کہو۔‘‘
میں نے عرض کیا:’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کیا کہوں؟‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے ، پھر فرمایا:’’ اے عقبہ ! کہو۔‘‘
میں نے عرض کیا:’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کیا کہوں؟‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سکوت اختیا ر فرمایا ، تو میں نے [اپنے دل میں] کہا:’’اے اللہ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو میری طرف متوجہ فرمائیے۔‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اے عقبہ ! کہو۔‘‘
میں نے عرض کیا:’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کیا کہوں؟‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الفَلَقِ} ۔[2]
میں نے اس [سورت] کو آخر تک پڑھا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا:’’کہو۔‘‘
میں نے عرض کیا:’’اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں کیا کہوں؟‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: {قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ} ۔[3]
میں نے اس [سورت] کو آخر تک پڑھا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا:
|