Maktaba Wahhabi

73 - 168
(۴) اذان کے متعلقہ اذکار کے فضائل ا: اذان کا جواب دینے والے کے لیے جنت: امام مسلم نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جب مؤذن [اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ] [1] کہے اور تم میں سے ایک[اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ] کہے۔ پھر وہ[أَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ] [2]کہے۔اور وہ [سننے والا] [أَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ] کہے۔ پھر وہ [أَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہُ] [3]کہے اوروہ [أَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہُ]کہے۔ صلی اللہ علیہ وسلم ۔ پھر وہ [حَیَّ عَلَی الصَّلَاۃ] [4]کہے اور وہ [لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ] [5]کہے۔ پھر وہ [حَیَّ عَلَی الْفَلَاح] [6]کہے اور وہ [لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ]کہے۔ پھر وہ [اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ]کہے اور وہ [اللّٰہُ اَکْبَرُ اللّٰہُ اَکْبَرُ]کہے۔ پھر وہ [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ] [7]کہے اور وہ [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ]اپنے دل سے [8]کہے ،تو وہ
Flag Counter