اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔[1]
(۵)
وضو کے بعد پڑھی جانے والی دعاکی فضیلت
پڑھنے والے کے لیے جنت کے آٹھوں دروازوں کا کھولا جانا:
امام ترمذی نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’جو شخص اچھی طرح وضو کرے، پھر کہے:
’’أَشْھَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ، لَا شَرِیْکَ لَہُ، وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا صلي اللّٰہ عليه وسلم عَبْدُہُ وَرَسُوْلُہُ۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِيْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ۔‘‘[2]
تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے ،کہ وہ جس سے چاہے ، داخل ہو جائے۔[3] |