Maktaba Wahhabi

91 - 168
۲: اخلاص سے کہے ہوئے کلمۂ توحید کا عرش تک پہنچنا: امام ترمذی نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ انہوں نے بیان کیا ،کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ جب بھی بندہ کبائر سے اجتناب کرتے ہوئے اخلاص سے [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ]کہتاہے ، تو اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، یہاں تک کہ وہ [کلمہ توحید]عرش تک پہنچ جاتا ہے۔‘‘[1] ۳: ایک دفعہ [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ…] کہنے کے فضائل: امام ابو داؤد اور امام ابن ماجہ نے حضرت ابو عیاش رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس شخص نے صبح کے وقت: [لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہُ ، لَاشَرِیْکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ ، وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیْرٌ۔][2] کہا ،تو: اس کے لیے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد سے ایک گردن آزاد کرنے کے برابر ثواب ہو گا، اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اس کے دس گناہ دُور کیے جاتے ہیں،
Flag Counter