Maktaba Wahhabi

95 - 168
ج: تحمید کے فضائل: ا: بہترین دعا: امام ترمذی اور امام نسائی نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’بہترین دعا: [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] ہے۔‘‘[1] ۲: شکرِ نعمت کا نعمت سے افضل ہونا: امام ابن ماجہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کسی بندے پر کوئی احسان فرمائیں اور وہ [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] کہے ، تو اس کا ایسے کہنا [اس کے لیے اجر و ثواب کے اعتبار سے] اسے ملنے والی نعمت سے افضل ہوتا ہے۔‘‘[2]
Flag Counter