Maktaba Wahhabi

96 - 168
۳: [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] کا میزان بھرنا: امام مسلم نے حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اور [اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ] میزان بھر دیتا ہے۔‘‘[1] د: تسبیح و تحمید کے فضائل: ا: اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین: امام مسلم نے حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ، کہ انہوں نے بیان کیا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا میں تمہیں اللہ تعالیٰ کے ہاں محبوب ترین کلام کی خبر نہ دوں؟‘‘ میں نے عرض کیا:’’یا رسول اللہ!… صلی اللہ علیہ وسلم … مجھے اللہ تعالیٰ کے نزدیک عزیز ترین کلام کے بارے میں بتلائیے۔‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’بلاشبہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پیارا کلام : [سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ] [2]ہے۔‘‘[3] ۲: راہِ حق میں خرچ کردہ سونے کے پہاڑ سے بھی اللہ تعالیٰ کو زیادہ پیارا : امام فریابی اور امام طبرانی نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے ،کہ
Flag Counter