Maktaba Wahhabi

102 - 263
جب وہ مچھلی کے شکم میں تھے وہ یہ تھی : ﴿لَاْإِلٰہَ إِلَّاْ أَنْتَ سُبْحَاْنَکَ إِنِّيْ کُنْتُ مِنَ الظَّاْلِمِیْنَ﴾،اے اللہ تیرے سوا کوئی معبود حقیقی نہیں تیری ذات پاک ہے،بے شک میں ظلم کرنے والوں میں سے ہوں ،جو بھی مسلمان کسی بھی معاملہ میں یہ دعاء پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اس کی دعاء ضرور قبول فرماتا ہے۔ دوسری قسم:اللہ کی جانب کسی نیک عمل کا وسیلہ لینا ،جسے خود دعاء کرنے والے نے انجام دیا ہو: مثلاً مسلمان کہے:’’ اے اللہ میں تجھ پر اپنے ایمان ،یا تجھ سے اپنی محبت،یا تیرے رسول کی اتباع کے وسیلہ سے سوال کرتا ہوں کہ تو مجھے بخش دے۔‘‘ یا کہے:’’اے اللہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی محبت اور ان پر اپنے ایمان کے وسیلہ سے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو مجھے میری مصیبت سے چھٹکارا عطا فرما۔‘‘ اور اسی قبیل سے یہ بھی ہے کہ دعاء کرنے والا کسی اہم نیک عمل کا ذکر کرے جس سے اس کے اللہ کا تقویٰ اختیار کر نے،اس کی رضا و خوشنودی کوہر چیز پر ترجیح دینے،اور اللہ کی اطاعت بجا لانے کا پتہ چلتا ہو،اور پھر اپنی دعاء میں اللہ
Flag Counter