Maktaba Wahhabi

112 - 263
(۱۱)- قبلہ رو ہونا: حضرت عبد اللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،وہ بیان کرتے ہیں : ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس عید گاہ کی طرف بارش طلبی کی دعاء کے لئے نکلے،تو آپ نے دعاء کی اور بارش طلب فرمائی،پھر قبلہ رو ہوئے اور اپنی چادر پلٹی ۔[1] (۱۲)- دعاء کے وقت ہاتھوں کو اٹھانا: حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعاء فرمائی پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اٹھایا،اور میں نے آپ کے دونوں بغلوں کی سفیدی دیکھی۔‘‘[2] اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا: ’’اللھم إني أبرأ إلیک مما صنع خالد‘‘[3]
Flag Counter