Maktaba Wahhabi

118 - 263
دی(کہ انہی کی وجہ سے آپ روئے)اور اللہ عز وجل سب سے زیادہ جاننے والا ہے،تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ’’یا جبریل اذھب إلی محمد فقل: إنا سنرضیک في أمتک ولا نسوء ک‘‘[1] اے جبریل!محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پا س جاؤ اور ان سے کہو کہ ہم عنقریب آپ کو آپ کی امت کے بارے میں راضی و خوش کر دیں گے اور آپ کے ساتھ برا نہ کریں گے۔ (۱۵)- اللہ کی جانب محتاجگی کا اظہار کرنا اور اسی سے شکوہ کرنا: ارشاد باری ہے: ﴿وَأَیُّوْبَ إِذْ نَاْدَیٰ رَبَّہُ أَنِّيْ مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاْحِمِیْنَ﴾[2] اور ایوب علیہ السلام کی اس حالت کو یاد کرو جب کہ انھوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے زیادہ رحم
Flag Counter