Maktaba Wahhabi

124 - 263
دونوں ہاتھوں کو آسمان کی طرف اٹھا کر کہتا ہے ’ ’اے رب ‘‘،’’اے رب‘ ‘جب کہ اس کا کھانا حرام ہوتا ہے،اس کا پینا حرام ہوتا ہے،اس کا لباس حرام ہوتا ہے اور حرام ہی سے اس کی پرورش ہوئی ہوتی ہے،تو اس کی دعا کہاں سے قبول ہوگی؟۔ (۱۹)- اپنے ساتھ والدین کے لئے بھی دعاء کرے: ارشاد باری ہے: ﴿وَاخْفِضْ لَھُمَاْ جَنَاْحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَۃِ وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْھُمَاْ کَمَاْ رَبَّیَاْنِيْ صَغِیْراً﴾[1] اور عاجزی اور محبت و شفقت کے ساتھ ان دونوں کے سامنے تواضع کا بازو پست کئے رکھنا،اور دعاء کرتے رہنا کہ اے میرے رب!ان دونوں پر ویسے ہی رحم فرما جیسا کہ انھوں نے میرے بچپن میں میری پرورش کی ہے۔ اور حضرت ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام کے سلسلہ میں ارشاد باری ہے: ﴿رَبَّنَاْ اغْفِرْ لِيْ وَلِوَاْلِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِیْنَ یَوْمَ یَقُوْمُ الْحِسَاْبُ﴾[2]
Flag Counter